‏جسٹس ر مظہر عالم نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی

‏جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے جوڈیشل کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے


ویب ڈیسک July 19, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

جسٹس (ر) مقبول باقر کے بعد اب ‏جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے ریٹائرڈ ججز سے رابطے کیے جارہے ہیں مگر ججز کی جانب سے ایڈہاک ججز بننے سے معذرت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور تاحال جسٹس مقبول باقر سمیت کئی ججز ایڈہاک پر تعیناتی سے انکار کرچکے ہیں۔

آج جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرلی۔

اطلاعات ہیں کہ ‏جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بھی ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وکلا کی جانب سے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو انصاف کا خون قرار دیا جارہا ہے، وکلا نے اس حوالے سے کل احتجاج بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں