ابھیشیک کی طلاق والی پوسٹ کے بعد امیتابھ بچن کا مبہم ٹویٹ

لیجنڈری اداکارہ کے ٹویٹ کو ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی طلاق سے جوڑا جارہا ہے


ویب ڈیسک July 19, 2024
فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی وڈ اسٹار ابھیشیک کی طلاق والی پوسٹ کے بعد ان کے والد لیجنڈری امیتابھ بچن کا مبہم ٹویٹ بھی سامنے آگیا۔

ابھیشیک بچن نے طلاق کی ترغیب پر مبنی ایک پوسٹ کو لائک کیا تھا اور انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔

agsdfsd

اب بالی وڈ کے لیجنڈری اداکارہ امیتابھ بچن نے بھی ایک مبہم سا ٹویٹ کیا ہے جسے ابھیشیک اور ایشوریہ کی طلاق سے جوڑا جارہا ہے۔

امیتابھ بچن نے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام لکھا 'مشکل کام پر واپس آگیا، زندگی کبھی بھی آسان نہیں ہوتی'۔

یہ بھی پڑھیں : ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت دوبارہ گرم ہوئیں جب اننت امبانی کی شادی میں جوڑے کو الگ الگ دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں