خیبرپختونخوا کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کی قرارداد منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں رکن پارلیمنٹ فضل الہی نے قرارداد پیش کی


ویب ڈیسک July 19, 2024
(فوٹو : فائل)

خیبرپختونخوا اسمبلی میں 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فضل الہیٰ نے ایوان میں قرار داد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ خیبرپختونخوا میں 2 سے 3 روپے فی یونٹ کی لاگت سے بجلی پیدا ہورہی ہے جبکہ وفاق کی جانب سے صوبے کو یہی بجلی 70 سے 100 روپے فی یونٹ میں دی جارہی ہے۔

متن میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صوبے کو 10 سے 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرے۔ ایوان نے فضل الہی کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

اس کے علاوہ محکمہ زکوۃ کے تنخواہوں سے محروم سینکڑوں ملازمین کے واجبات کی ادائیگی اور انہیں مستقل کرنے،خیبرپختونخوا اسمبلی میں سول سیکرٹریٹ میں طلبہ کےلیے سہولت ڈیسک قائم کرنے اور افغان پرائمری اسکولوں کے2سوسے زائد اساتذہ کومستقل کرنے کی قراردادیں بھی ایوان نے مںظور کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔