انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 50 پیسے مستحکم رہی
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں معمولی اضافے سے ڈالر کی قیمت 5 پیسے کم ہو کر 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر آگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
ڈی ویلیوایشن سینٹیمنٹس کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 277 روپے 96 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
کاروبار کے دوران سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 13 پیسے کے اضافے سے 278 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 5 پیسے کی کمی سے 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں مسلسل چوتھے سیشن میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 50 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔