محکمہ پولیس بلوچستان کے 200 سے زائد اہلکار نوکریوں سے برخاست
اہلکاروں کو لاپرواہی، غیر ذمے داری اور مسلسل غیر حاضری رہنے پر نوکریوں سے فارغ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن
محکمہ پولیس بلوچستان نے دوسو سے زائد اہلکاروں کو نوکریوں سے برخاست کردیا۔
اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان اہلکاروں کو لاپرواہی، غیر ذمے داری اور مسلسل غیر حاضری رہنے پر نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔
نوکریوں سے فارغ کیے گئے اہل کاروں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اسسنٹ سب انسپکٹر کے رینک کے اہل کار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نوکری سے برخاست کیے گئے اہل کاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد، مکران اور کوئٹہ سے ہے۔