ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری کاظم علی تھانہ سیالکوٹ پولیس کو 2022 سے ہٹ اینڈ رن کے دوہرے قتل میں مطلوب تھا، جس کے لیے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا تھا اور گرفتاری کے لیے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی باہمی کوآرڈینیشن سے مجرم کو عمان سے گرفتار کیا گیا اور پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کی مسقط سے گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم میں مطلوب دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیےکریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔