بلوچستان سے پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ تعداد 9 ہوگئی

رواں سال میں اب تک 9 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے، 6 کا تعلق بلوچستان سے ہے


رضیہ خان July 19, 2024
(فوٹو: فائل)

بلوچستان کے ضلع ژوب میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 9 تک پہنچ گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ژوب کی یونین کونسل حسن زئی اربن ٹو سے 1.5 سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس سے تصدیق ہوگئی، متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 28 جون کو ظاہر ہوئیں۔

محکمہ صحت کے مطابق وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

وزیراعظم کےکوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ پولیو وائرس اب تک ملک میں نو بچوں کو متاثر کر چکا ہے، جن میں سے سات صرف بلوچستان سے رپورٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں پولیو کی واپسی تشویش ناک ہے جبکہ 50 سے زائد اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی بچوں کے لیے مسلسل خطرہ ہے۔

وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا نے کہا کہ خاص طور پر ایسے بچے جن کی قوت مدافعت ویکسین نہ لینے کی وجہ سے کمزور ہورہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |