ویٹیلٹی ٹی20 بلاسٹ گلیمورگن نے سمرسیٹ کو 120 رنز سے شکست دے دی

مارنس لبوشین نے 5 وکٹیں لے کر گلیمورگن کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا


ویب ڈیسک July 20, 2024

ویٹیلٹی ٹی 20 بلاسٹ میں گلیمورگن نے سمرسیٹ کو 120 رنز سے شکست دے دی۔

کارڈف میں کھیلے گئے ساؤتھ گروپ کے میچ میں سمرسیٹ کی ٹیم 244 رنز کے تعاقب میں 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سمرسیٹ کی جانب سے ٹام ایبل 29رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ٹام بینٹن28، جورج تھامس 16، شان ڈکسن 12، بین گرین 8، جیک بال 8، کپتان لوئس گریگوری7 اور ٹام کوہلر-کیڈمور، رائلے میریڈتھ اور جیک لیچ کوئی رن بنائے بغیر بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کریگ اوورٹن 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

گلیمورگن کی جانب سے مارنس لیبوشین نے5، ٹِم وین ڈر گجٹن نے 2 جبکہ بین کیلاوے، اینڈی گورون اور میسن کرین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل گلیمورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز اسکور کیے۔

گلیمورگن کی جانب سے کپتان کرن کارلسن نے 135 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ولیم اسمیل 59، کولن انگرام 21 اور کرس کُوک 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بین کیلاوے 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

سمرسیٹ کی جانب سے بین گرین نے 2 جبکہ رائلے میریڈِتھ نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں