ناٹنگھم ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کی انگلینڈ کے خلاف بھرپور مزاحمت

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں کیوم ہوج کی شاندار سینچری کے بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا لیے

(تصویر: گیٹی امیجز)

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن نے انگلینڈ کے سامنے بھرپور مزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگ میں کیوم ہوج کی شاندار سینچری کے بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنا لیے۔

ناٹنگھم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنایے جبکہ 65 رنزکا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیوم ہوج 120 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھانزے 82، کپتان کریگ بریتھ ویٹ 48، میکائل لوئس 21 اور کرک مکینزی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جیسن ہولڈر اور جوشوا ڈا سلوا 23 اور 32 رنز بالترتیب کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 2 جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن اور بین اسٹوکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


پہلے دن کا کھیل:

ویسٹ انڈیز کی دعوت پر انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر 88.3 اوورز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کرنے والے اولی پوپ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ 71، کپتان بین اسٹوکس 69، کرس ووکس 37، ہیری بروک 36، جیمی اسمتھ 36، جو روٹ 14، شعیب بشیر 5، گٹ ایٹکنسن 2 اور زیک کرولے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک ووڈ 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیون سنکلیئر، کیوم ہوج اور جیڈن سیلز نے 2، 2 جبکہ شیمار جوزف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story