
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کردی۔
اے ٹی سی جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نا ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔ فواد چوہدری ،حافظ فرحت سمیت دیگر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔