جلاؤ گھیراؤ کیس میں فواد چوہدری سمیت دیگر کی ضمانت میں توسیع

آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، جج انسداد دہشت گردی عدالت


ویب ڈیسک July 20, 2024
فواد چوہدری نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی:فوٹو:فائل

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ، گھیراؤ کیس میں فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے فواد چوہدری، حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کردی۔

اے ٹی سی جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نا ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔ فواد چوہدری ،حافظ فرحت سمیت دیگر نے عدالت پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔