چین میں طوفانی بارشوں کے بعد پل ٹوٹ گیا 11 افراد ہلاک

پل ٹوٹنے سے لاپتا 30 افراد کی تلاش جاری ہے، حکام


ویب ڈیسک July 20, 2024
خراب موسم کے باعث ریسکیو ٹیمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے:فوٹو:فائل

چین میں پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق پل ٹوٹنے کا واقعہ چین کے شمالی صوبے شینشی میں پیش آیا۔ پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہوگئے۔

چینی حکام کے مطابق پورا علاقہ گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارشوں کی لپیٹ میں ہے۔ پل طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث منہدم ہوا۔ پل ٹوٹنے سے لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام معطل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں