وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیخلاف درخواست
لاہور ہائی کورٹ تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے، درخواست
لاہور ہائی کورٹ میں وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کو درخواست کی کاپی فراہم کردی گئی ہے۔ سرکاری وکیل آئندہ سماعت پر ہدایات لے کر پیش ہوں۔
وفاقی حکومت اور مسلح افواج کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نے دیگر کارپوریشن اور سیمی آٹونومس باڈیز کے ملازمین کو نظر انداز کیا۔ عدالت وفاقی حکومت کے تنخواہوں کے اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔