پیرس اولمپکس اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگائی جائے فلسطین کا مطالبہ

فلسطینی اولمپک کمیٹی نے ڈوزیئر بھیج کر انٹرنیشنل کمیٹی کو آگاہ کیا

فلسطینی اولمپک کمیٹی نے ڈوزیئر بھیج کر انٹرنیشنل کمیٹی کو آگاہ کیا (فوٹو: فائل)

فلسطینی اولمپک کمیٹی (پی او سی) نے پیرس اولمپکس 2024 میں اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کی اولمپک کمیٹی نے مبینہ طور پر ایک ڈوزیئر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھیجا جس میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطینی کمیٹی نے اسرائیلی ایتھلیٹس کو فوجیوں کیساتھ ملتے ہوئے اور غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے استعمال ہونے والے میزائلوں پر دستخط کرتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ سیاح و مقامی افراد پھنس کر رہ گئے، مگر کیوں؟


فلسطینی کمیٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نادر جائوسی نے اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور قتل و غارت گری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کا کہنا ہے کہ پی او سی کے زور دینے کے باوجود انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسرائیلی ایتھلیٹس پر پابندی لگانے کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس: فلسطینی ایتھلیٹس 'مزاحمت' کی علامت بنیں گے

دوسری جانب 7 اکتوبر سے جاری غزہ میں جنگ میں ابتک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
Load Next Story