پہلا چار روزہ میچ ہریرہ کی ڈبل سینچری بنگلادیش کی 4 وکٹیں گر گئیں

کامران غلام 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے


ویب ڈیسک July 20, 2024
کامران غلام 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش کیخلاف پہلے چار روزہ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز 3 وکٹوں کے نقصان پر 467 رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔

ڈارون کے کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کے بیٹرز نے بنگلادیشی بالنگ لائن کیخلاف محض 3 وکٹوں پر 467 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، محمد ہریرہ نے ڈبل سینچری اسکور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے انکی اننگز میں 26 چوکے شامل تھے۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان شاہینز نے اپنی پہلی اننگز 375 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تھی، تیسری وکٹ کی شراکت میں اور محمد ہریرہ نے 215 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، کامران غلام 100 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلادیش اے کی جانب سے رپون مونڈل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: پہلا چار روزہ میچ؛ محمد ہریرہ کی سنچری، شاہینز نے 375 رنز بنالیے

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلہ دیش اے نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے جبکہ شاہینز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 264 رنز درکار ہیں۔

بنگلادیش اے کی اننگز میں پہلی 2 وکٹیں محض 23 رنز پر گرگئیں تھیں، شادمان اسلام اور اے ملا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا۔
ایچ ملا 11 چوکوں کی مدد سے 70 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ شادمان اسلام 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد، محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک کھلاڑی کو اپنا شکار بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں