سمجھ نہیں آرہا ہے کہ بابراعظم کپتانی کی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں
وہ پاکستانی ٹیم کیلئے اسوقت بطور بیٹر ریڑھ کی ہڈی ہیں، محمد آصف
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ بابراعظم کپتانی سیاست میں کیوں پھنس رہے ہیں۔
یوٹیوب پر معروف اینکر آفتاب اقبال کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر و فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا کہ بابراعظم پاکستانی ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں، وہ پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم کا اسکور بہتر ہوتا ہے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے کہ انہیں کپتانی کی سیاست میں پڑرہے ہیں۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بابراعظم کے علاوہ کوئی ایسا بلےباز نہیں جو اننگز کو اختتام تک لیکر چل سکے، انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کپتان سے اوپر ہیں۔
مزید پڑھیں: "بال ٹیمپرنگ؛ چیمپئینز ٹرافی کیلئے پاکستان آیا تو بتاؤں گا کیسے ریورس سوئنگ ہوتا ہے"
اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا بابراعظم کپتانی اس لیے نہیں ہٹ رہے کہ انہیں اپنا نمبر تبدیل ہونے کا خدشہ ہے؟ جس پر آصف نے جواب دیا کہ 2 سے لیکر 5 نمبر تک اہم ہی ہیں، انہیں کچھ دشواری ہے لیکن پریکٹس سے بھرپور پیکج بن سکتے ہیں۔