میرے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر کو اغوا کرلیا گیا ہے زلفی بخاری کا دعویٰ

ملک میں جاری مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو سزا ملی، پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 20, 2024
ملک میں جاری مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو سزا ملی، پی ٹی آئی (فائل فوٹو)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلمی بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد جنجوعہ کو صبح سویرے اغوا کر لیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سے وابستہ 3 ورکرز کو بھی اغواء کیا جاچکا ہے، گزشتہ 2 ہفتوں میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا آکاؤنٹس پر شدید کریک ڈاؤن ہوا۔

ملک میں ہونے والے مظالم کی عالمی رپورٹنگ کے باعث میری ٹیم کو اغوا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمراں سن لیں کہ بنیادی انسانی حقوق کی اس پامالی کو زیادہ دیر تک جاری نہیں رہنے دیا جائے گا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں