کراچی پکوان سینٹر پر یونیفارم میں ڈکیتی کرنے والا رینجرز ہی کا اہل کار نکلا

چھاپے کے دوران 18 لاکھ اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، غلط بیان پر مدعی کیخلاف بھی کارروائی ہوگی


Staff Reporter July 20, 2024
(فوٹو: اسکرین گریب)

گلشن اقبال کے علاقے میں رینجرز کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا ملزم رینجرز ہی کا اہل کار نکلا، ملزم زاہد کو گرفتار کرکے رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سکیورٹی ادارے کی وردی میں ڈکیتی کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی


ذرائع کے مطابق ملزم زاہد ایک ماہ کی چھٹی پر تھا۔ پکوان سینٹر کے مالک عادل جان سے تفتیش کی گئی تو اس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ڈکیتی کرنے والے رینجرز کے اہلکار کو جانتا ہے اس سے رقم کا تنازع چل رہا تھا، جس پر اس نے رقم چھیننے کے بعد اسے اپنے ساتھ سرجانی ٹاؤن لے جاکر چھوڑ دیا تھا۔


مزید پڑھیں: پکوان سینٹر میں ڈکیتی، رینجرز کی وردی میں ملبوس ڈاکو سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج


رینجرز نے مدعی کی نشاندہی پر ملزم رینجرز اہلکار کے گھر پر چھاپا مارکر اسے گرفتار کرکے 18 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزم اہلکار کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی بھی کی جائے گی جب کہ مدعی کے خلاف بھی کارروائی ہوگی کیوں کہ اس نے پولیس کے ساتھ غلط بیانی سے کام لیا اور حقائق نہیں بتائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |