بنگلادیش میں ہنگامے تمام پاکستانی طلبا مکمل محفوظ ہیں دفتر خارجہ

طلبا کو ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا جبکہ مشن رابطے میں ہے، ترجمان


ویب ڈیسک July 20, 2024
فوٹو فائل

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ڈھاکا میں تمام پاکستانی طلبا محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر رہائش ٹھہرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے بنگلادیش کی صورت حال پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارا مشن تمام پاکستان طلبا سے رابطے میں ہے، ڈپٹی ہائی کمشنر نے چٹاگانگ کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تمام طلباء محفوظ ہیں اور انہیں ہائی کمیشن نے طلباء کو محفوظ مقامات پر ٹھہرایا ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، ملک بھر میں کرفیو نافذ، فوج طلب

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا کو ہائی کمیشن، سفیر کی رہائش گاہ اور کچھ دیگر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پُرتشدد احتجاج جاری ہے جس کے دوران اب تک طلبا سمیت 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کر کے فوج کو سیکیورٹی پر تعینات کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں