لورالائی میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کیلیے کوئٹہ سے 18 ڈاکٹرز کا تبادلہ
وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر 11 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 18 کا تبادلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کوئٹہ سے 18 ڈاکٹرز کا لورا لائی تبادلہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے لورالائی میں ڈاکٹر ز کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کو افرادی قوت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پر محکمہ صحت متحرک ہوا اور کوئٹہ کے اسپتالوں سے 11 لیڈی ڈاکٹرز سمیت 18 ڈاکٹرز کا لورالائی تبادلہ کردیا۔