انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی میں معمولی بارش بھی شہریوں کیلئے عذاب بن گئی

مختلف سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام درہم برہم


Staff Reporter July 20, 2024
فوٹو: سوشل میڈیا

ہفتہ کو شہر میں ہونے والی ہلکی بارش بھی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے شہریوں کیلئے عذاب بن گئی۔

سڑکوں کی زبوں حالی اور پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں پر پڑنے والے بڑے بڑے گہرے گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں ہلکی و درمیانی شدت کی بارش

ناگن چورنگی سے سہراب گوٹھ جانے والی شارع راشد منہاس روڈ پر شفیق موڑ کے قریب گزشتہ کئی ماہ سے سڑک کے بڑے حصے پر پڑنے والے گہرے گڑھے میں جمع ہونے والے بارش کے پانی نے ٹریفک کی روانی کو تہس نہس کر کے رکھا دیا۔

نارتھ ناظم آباد میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی کے باعث متعدد موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں جبکہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال دیکھی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں