عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
فی تولہ سونے کی قیمت ڈھائی لاکھ روپے کی سطح پر آگئی
صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کی کمی سے 2400 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 250000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 214335 روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 70 روپے کے اضافے سے 2920 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 60.01 روپے کے اضافے سے 2503.42 روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹتی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1000 روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔