ناٹنگھم ٹیسٹ انگلینڈ کیخلاف ویسٹ انڈیز پہلی اننگ میں457 رنز بنا کر آؤٹ 41 رنز کی برتری

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 457 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی

(تصویر: گیٹی امیجز)

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 457 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ناٹنگھم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز کا آغاز ویسٹ انڈیز نے 65 رنز کے خسارے کے ساتھ 351 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور 41 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے پوری ٹیم 457 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

شیمار جوزف 33، جیسن ہولڈر27، الزاری جوزف 10، کیون سنکلیئر 4 اورجیڈن سیلز 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹر جوشوا ڈا سلوا 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4، شعیب بشیر اور گس ایٹکنسن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور کپتان بین اسٹوکس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

دوسرے دن کا کھیل:

ویسٹ انڈیز نے دوسرے دن اننگ کا آغاز کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیوم ہوج 120 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ایلک ایتھانزے 82، کپتان کریگ بریتھ ویٹ 48، میکائل لوئس 21 اور کرک مکینزی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک جیسن ہولڈر اور جوشوا ڈا سلوا 23 اور 32 رنز بالترتیب کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے 2 جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن اور بین اسٹوکس نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلے دن کا کھیل:

ویسٹ انڈیز کی دعوت پر انگلینڈ کی ٹیم پہلے دن کے اختتام پر 88.3 اوورز میں 416 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کرنے والے اولی پوپ 121 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بین ڈکٹ 71، کپتان بین اسٹوکس 69، کرس ووکس 37، ہیری بروک 36، جیمی اسمتھ 36، جو روٹ 14، شعیب بشیر 5، گٹ ایٹکنسن 2 اور زیک کرولے 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارک ووڈ 13 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کیون سنکلیئر، کیوم ہوج اور جیڈن سیلز نے 2، 2 جبکہ شیمار جوزف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ گرنے کے ساتھ ہی پہلے دن کا کھیل ختم کر دیا گیا تھا۔
Load Next Story