لاہور میں تین بچوں کی ماں نے پھندے سے جھول کر خودکشی کرلی

متوفیہ کی شناخت تیس سالہ مریم کے نام سے ہوئی

(فوٹو: فائل)

پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے فیکٹری ایریا مدینہ کالونی میں تین بچوں کی ماں نے خودکشی کرلی۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریامدینہ کالونی میں تین بچوں کی ماں کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جس کی لاش کو ریسکیو رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت تیس سالہ مریم کے نام سے ہوئی جس نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story