لاہور گھر میں زنجیروں سے جکڑے پانچ کمسن بہن بھائی بازیاب

درندہ صف باپ بچوں پر تشدد کرتا اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتا تھا، چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے کردیا، پولیس

فوٹو: ایکسپریس

سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو آزاد کرالیا۔

تیرہ سالہ خدیجہ نے ون فائیو پر کال کی کہ والد نے ہمیں زنجیروں سے باندھ رکھا ہے، پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔


پولیس کے مطابق درندہ صف باپ بچوں پر تشدد کرتا اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتا تھا۔ ملزم اقبال کی بیوی بھی جھگڑا کر کے بچوں اور خاوند کو چھوڑ گئی تھی۔

سمن آباد پولیس نے بچی خدیجہ اور اس کے چار بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا۔
Load Next Story