کراچی تھیٹر کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیںشکیل صدیقی
عزت تھیٹر ہی نے دی،اختلافات بھول کر ایک پلیٹ فارم پر آکر جدوجہد کرنا ہوگی
کراچی تھیٹر کے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے معروف مزاحیہ ادکار شکیل صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی میں تھیٹر کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں ۔
ناامید نہیں ہیں ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے تھیٹر کونقصان پہنچا ہے لیکن اب تھیٹر کی رونقوں کو واپس لانے کی ذمے داری بھی ہماری ہے ہم عوام کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں چند روز قبل کراچی میں ہونے والے تھیٹر کو عوام کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی جو اس بات کا ثبوت ہے کراچی کے عوام اچھا اور معیاری تھیٹر دیکھنا چاہتے ہیں، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انھوں نے کہا آج بھی دیار غیر میں پاکستانی تھیٹر سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔
گزشتہ دنوں دبئی میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے کو بہت پسند کیا گیا بھارتی عوام نے خاص طور سے ہمیں بے حد سراہا ، عید کے بعد ہم نے دبئی میں تھیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تیاریاں جاری ہیں، عید کے موقع پر کراچی میں تھیٹر کی تیاریاں کی جارہی ہیں ہم اس سال عید پر اہل کراچی کو بہترین تفریح فراہم کریں گے، ہمیںتمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر آکر تھیٹر کی ترقی اور بحالی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی کیونکہ ہم سب کو اسی تھیٹر کی وجہ سے دنیا میں عزت اور شہرت ملی ہے۔