
تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے مکان نمبر 1908 گولڈ بلاک فیز ون نارتھ ٹاؤن سرجانی ٹاؤن کا رہائشی گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص پولیس اہلکار تھا جس کی شناخت 40 سالہ عمران الرحمان ولد ریاض احمد کے نام سے کی گئی، متوفی سیکیورٹی زون ٹو میں تعینات تھا۔
متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔