17 روز کے دوران حکومت نے بجلی چوروں سے 105 بلین روپے وصول کرلیے

آپریشن کا آغاز 30 جون سے ہوا تھا

آپریشن کا آغاز 30 جون سے ہوا تھا (فوٹو : فائل)

ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کے باعث حکومت کو 105 بلین روپے وصول کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی بحران سے نکالنے کیلئے حکومت اور عسکری قیادت کی مشترکہ کوششوں کے باعث 105 بلین روپے وصول کیے جاچکے ہیں جبکہ 83 ہزار سے زائد چور گرفتار ہوئے ہیں۔

گزشتہ ماہ 30 جون سے 17 جولائی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 1 ارب 63 کروڑ سے زائد رقم وصول کی جبکہ پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 43 کروڑ وصول ہوئے۔


مزید پڑھیں: بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج

دوسری جانب متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Load Next Story