موٹروے پولیس نے رقم سے بھرا بیگ تلاش کرکے مسافر کے حوالے کر دیا

مسافر کے بیگ میں 2لاکھ روپے نقد اور کپڑے موجود تھے

فوٹو : اسکرین گریب

موٹر وے پولیس نے سفر میں کھو جانے والا رقم سے بھرا بیگ تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

حکام کے مطابق پشاور سے سوات جاتے ہوئے، پالیاں (سوات ایکسپریس وے) کے قریب ایک گاڑی خراب ہوئی جسے مدد فراہم کی گئی، درست ہونے پر گاڑی وہاں سے روانہ ہوگئی تاہم سوار کا ایک بیگ جس میں2لاکھ روپے نقد اور کپڑے موجود تھے وہیں رہ گیا۔


دوران سفر یاد آنے پر ڈرائیور نے راستے میں آنے والے موٹروے پولیس پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کرکے مدد طلب کی تو مذٓکورہ ٹیم نے بتائی گئی جگہ سے قریب ترین پیٹرولنگ ٹیم کو آگاہ کیا جس پر موٹر وے پولیس ٹیم نے فل فور تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

سامان و نقدی واپس ملنے پر فارہ مالک نے موٹروے پولیس کی کاوش کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔
Load Next Story