غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

ملک چھوڑنے والے افغانیوں کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرگئی

افغانوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ، ملوث نادرا اہلکاروں کی گرفتاری کا امکان (فوٹو: فائل)

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی سلسلہ تاحال جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 21 جولائی تک غیر قانونی طور پر پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 653 سے تجاوز کرچکی ہے۔


15 جولائی سے 21 جولائی تک 6 ہزار 500 افغان باشندوں نے اپنے ملک کا رخ کیا جس میں 2 ہزار 965 مرد، 1 ہزارت 658 خواتین اور 1 ہزار 816 بچے شامل تھے۔

افغانستان روانگی کے لیے 176 گاڑیوں میں 234 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

Load Next Story