اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کردیا
قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کیلیے پہلے سے موجود گاڑیاں بالکل ٹھیک ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کا نئی گاڑیوں کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
اسپیکر ایاز صادق نے مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین کے لیے پہلے سے موجود گاڑیاں بالکل ٹھیک ہیں، نئی گاڑیاں منگوانے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین نے اسپیکر ایاز صادق سے نئی گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔