تیز ترین مرچوں والے آلو کے چپس نے 14 طلبا کو ایمرجنسی میں پہنچا دیا

واقعے کو نوجوان طالب علموں کے لیے ایک انتباہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے

[فائل-فوٹو]

جاپان میں ایک ہائی اسکول کے چودہ طالب علموں کو حال ہی میں پیٹ میں درد، متلی اور منہ میں جلن کے ساتھ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تفتیش پر پتہ چلا کہ تمام بچوں نے تیز ترین مرچوں والے آلو کے چپس کھائے تھے۔

تقریباً 12:40 بجےدارالحکومت ٹوکیو کے روکوگو کوکا ہائی اسکول میں فرسٹ ایئر کے کئی طالب علموں کو متلی کے ساتھ ساتھ پیٹ اور منہ میں درد کی شکایت کے بعد ہنگامی صورتحال میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


متاثرہ طلبا میں تیرہ لڑکیاں اور ایک لڑکا تھے جنہوں نے "ghost pepper" نامی تیز مرچوں والے آلو کے چپس کھائے تھے۔ اس مرچی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں دنیا کی سب سے تیز مرچی کے طور پر درج کیا گیا ہے۔

اسپتال میں داخل کرائے گئے طلبا کا فوری علاج کیا گیا جس کے بعد انہیں چھٹی دے دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق درد کی وجہ سے کچھ طلباء اسکول میں ہی گر گئے تھے۔

مذکورہ بالا واقعے کو نوجوان طالب علموں کے لیے ایک انتباہ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے جو اس طرح کی مصالحہ دار مصنوعات کھانا چاہ رہے ہیں۔
Load Next Story