پشاور خاتون سب انسپیکٹر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا


ویب ڈیسک July 21, 2024
—فوٹو: فائل

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے قریب موٹروے پولیس کی خاتون سب انسپیکٹر کی گاڑی پر 2 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشہرہ مردان روڈ بارہ بانڈہ کے قریب پیش آیا تاہم فائرنگ کے نیتجے میں خاتون سب انسپیکٹر محفوظ رہیں۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ سب انسپیکٹر جویریہ شاہ ڈیوٹی کیلئے آرہی تھیں جب ان پر فائرنگ کی گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ نوشہرہ تھانہ رسالپور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |