کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے 43 گراں فروش جیل بھیج دیے 277 پر جرمانہ عائد

اسسٹنٹ کمشنروں نے63دودھ فروش،2خورونوش،20 مرغی فروش،122سبزی،70پھل فروشوں پر 2 لاکھ 71 ہزار روپے جرمانہ کردیا


Staff Reporter June 30, 2014
مسلسل خلاف ورزی پر43گراں فروش جیل بھجوادیے گئے،منافع خوروں کوعوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے، کمشنر۔ فوٹو: فائل

کراچی کی ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کے خلاف شہر بھر میں کارروائی کے دوران دوودھ ،آٹا، سبزی، دالیں، گوشت، پھلوں، مرغی اور دیگر اشیائے خورونوش سرکاری نرخ نامے سے زائد پر فروخت کرنے والے 277 گراں فروش دکانداروں کے خلاف چالان کرکے 2 لاکھ 71 ہزار 700 روپے جرمانہ عائدکردیا۔

یہ بات کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے صحافیوں کو بتائی انھوں نے کہا کہ جن علاقوں میں گراں فروشوںکے خلاف اقدامات کیے گئے ان میںصدر، سول لائن، گارڈن، سائٹ، بلدیہ ، فیروزآباد، جمشید کوارٹرز، گلشن اقبال، گلزار ہجری، لیا قت آباد ، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، اورنگی، بلدیہ، بن قاسم، نیو کراچی اور ما ڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں، شعیب صدیقی نے کہا کہ شہر بھر میں اسسٹنٹ کمشنروں کی جانب سے گراں فروشوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 63 دودھ فروش، 2 اشیائے خورونوش بیچنے والے، 20 مرغی فروش، 122سبزی فروشوں، 70 پھل فروشوں کے خلاف چالان کیے گئے جبکہ مسلسل خلاف ورزی کرنے والے43 گراں فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نا جائز منافع خوروں کو عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیںدی جا سکتی، گراں فروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کی کارروائی جا ری رہے گی، سبزیوں کی مصنوعی قلت اور گراں فروشی روکنے کے لیے سبزی منڈی اور پھل منڈی میں نیلامی کے اوقات میں انتظامی افسران کی مستقل ڈیوٹی لگادی گئی ہے جس سے سبزیوں کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں