بولیویا خوفناک ٹریفک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 16 زخمی
ٹریفک حادثہ بولیویا اور چلی کو ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا
جنوبی امریکی ممالک بولیویا اور چلی کو ملانے والے مصروف تجارتی اور سیاحتی شاہراہ پر ہونے والے ٹریفک حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بولیویا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ رواں برس کا سب سے بدترین ٹریفک حادثہ ہے۔ جس میں اب تک 22 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 16 ہے جن میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ 14 لاشوں کی شناخت کی جاچکی ہیں جن میں سے ایک چلی کا شہری ہے۔
بولیویا کے ٹریفک افسر نیلو ٹوریکو نے بتایا کہ ٹرک ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مخالف لین میں داخل ہوا اور سامنے سے آنی والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔
تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور ٹرک کے بھی پرخچے اُڑ گئے۔ سڑک پر جا بہ جا لاشیں بکھر پڑی تھیں۔
یاد رہے کہ بولیویا میں ٹریفک حادثات میں ہر سال تقریباً 1,400 اموات ہوتی ہیں جس کی وجہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا، خطرناک ڈرائیونگ، ناقص سڑکیں اور گاڑیوں کی خستہ حالت ہے۔
رواں برس 4 اپریل کو جنوب مغربی بولیویا میں ایک مصروف سڑک پر ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔