اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 64 فلسطینی شہید 105 زخمی
عالمی عدالت انصاف کے صیہونی ریاست کیخلاف فیصلہ آنے کے بعد اسرائیلی فوج کی جارحیت میں اضافہ
غزہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی اسرائیلی فوج کی بمباری میں کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے ملبے تلے اب بھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشی علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ وحشیانہ بمباری میں تباہ ہونے والے عمارتوں کے ملبے سے لاشیں ملنے کا جاری ہے۔
فلسطین اتھارٹی کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں 64 افراد شہید اور 105 زخمی ہیں۔ جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی مسلسل موجودگی غیر قانونی ہے، عالمی عدالت انصاف
بیان میں کہا گیا ہے کہ تباہ حال عمارتوں کے ملبے تلے اب ابھی درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
بمباری میں رہائشی عمارتوں کے تباہ ہو جانے پر مکینوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں جنھیں صبح ہونے کے بعد پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اُس وقت جب ایک روز قبل ہی عالمی عدالت انصاف نے اس کے جارحیت اور قبضے کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔