کراچی بارشوں کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

سبزی فروشوں کا مؤقف ہے کہ منڈی میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بیوپاری من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں


July 21, 2024
کراچی میں سبزی فروش سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں—فوٹو: فائل

سندھ میں حالیہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث کراچی کو سبزی کی فراہمی میں کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سبزی فروشوں نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سبزی فروشوں کی جانب سے سرکاری نرخ نامے سے دوگنا داموں پر سبزیوں کی فروخت کی جاری ہے اور بعض اشیا کی قیمت تین گنا زائد وصول کی جارہی ہے۔

کراچی میں ٹماٹر ایک بار پھر ڈبل سینچری مکمل کر گیا ہے، کریلے 250، بھنڈی 350 روپے کلو فروخت ہونے لگی۔

سرکاری نرخ نامے میں ٹماٹر کی قیمت 110روپے درج ہے تاہم شہر میں ٹماٹر 200 روپے سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، اسی طرح کھیرا 60کے بجائے 100روپے، اروی 130کے بجائے 200 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

اسی طرح سرکاری لسٹ میں پھول گوبھی کی قیمت 50 اور 80 روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں پھول گوبھی 150روپے فروخت ہو رہی ہے، بند گوبھی 60 روپے کے بجائے 150روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔

دیگر سبزیوں میں لوکی کی قیمت سرکاری نرخ نامے میں 80 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لوکی 120روپے کلو فروخت ہو رہی ہے، توری 50کے بجائے 120 سے 150 روپے فروخت ہورہی ہے، ٹنڈے 100 روپے کی سرکاری قیمت کے برعکس 200روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔

کریلے کی سرکاری قیمت 120روپے درج ہے جبکہ سبزی فروش 200 سے 250روپے کلو فروخت کر رہے ہیں، بھنڈی 140روپے کے سرکاری قیمت کے بجائے 300روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ سبزی منڈی میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے بیوپاری من مانی قیمت وصول کر رہے، جس کا اثر خوردہ سطح پر بھی پڑ رہا ہے اور آنے ولے دنوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے قیمتوں میں مزید کمی کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں