لاہور میں دو بچوں کی ماں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

26 سالہ مریم حاملہ تھی جسے شوہر اور ساس نے تشدد کر کے قتل کیا، لواحقین


ثاقب سلیم July 21, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

صوبائی دارالحکومت میں ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے مبینہ تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی۔

فیکٹری ایریا کی حدود میں سسرالیوں نے دوران تشدد مبینہ طور پر گلا دبا کر بہو کو قتل کر دیا مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے بھائی علی رضا نے الزام لگایا کہ 26 سالہ مریم حاملہ تھی جسے شوہر شان علی اور ساس سمینہ بی بی نے تشدد کر کے قتل کیا، ملزمان پہلے بھی مریم کو تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقتولہ کی بھائی علی رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

دریں اثنا پولیس نے مقتولہ مریم کے شوہر علی شان کو گرفتار کرلیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، مقدمہ میں نامزد ساس ثمینہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔