امریکا کا اسرائیلی سخت گیر وزرا پر پابندیاں عائد کرنے پر غور

امریکا کا اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر پابندی پر غور


ویب ڈیسک July 21, 2024
امریکا کا اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر پابندی پر غور

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے اکسانے پر اسرائیلی حکومت کے دو انتہا پسند وزرا پر پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے مغربی کنارے میں پُرتشدد عزائم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی رپورٹ ہیں، مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو بلاجواز تشدد کا نشانہ بنانے پر امریکی تنبیہ کے باوجود بعض اسرائیلی وزرا یہودی آبادکاروں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر پر کس قسم کی اور کتنی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکا نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |