ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر صارفین پریشان

موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے


ویب ڈیسک July 21, 2024
موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے

ملک بھر میں واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف شہروں میں سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن واٹس ایپ اور فیس بک کی سروسز متاثر ہیں۔ موبائل انٹرنیٹ کے ذریعے واٹس ایپ پر تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو میسیجز ڈاؤن لوڈ نہیں ہورہے، تاہم وائی فائی کے ذریعے یہ سہولیات ڈاؤن لوڈ ہورہی ہیں۔

سروسز متاثر ہونے سے صارفین کو پیغام رسانی اور ایک دوسرے سے رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پرمنفی پراپیگنڈے کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ، فائروالز کی تنصیب کیلیے بولیاں طلب

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ بعض صارفین نے حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن فائر وال لگانے کو اس کی وجہ قرار دیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریزاں ہے۔ ترجمان پی ٹی اے نے کال اور میسیجز کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں