امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریڈبیک نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرکے کیا تھا


ویب ڈیسک July 21, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

امریکی اداکار وٹنی ریڈبیک 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اداکار کا کیلیفورنیا کے شہر چیٹس ورتھ میں ہاسپیس کی دیکھ بھال کے دوران پروسٹیٹ کینسر کی پیچیدگیوں کے بعد انتقال گیا۔

ریڈبیک نے اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز مختلف ٹی وی شوز میں شرکت کرکے کیا اور ان کے مشہور کرداروں میں سے رائے تھا جو انہوں نے Friday the 13th Part VI: Jason Lives میں کیا تھا۔

انہوں نے ایک پینٹ بال سپاہی کا کردار ادا کیا جس نے جیسن ووریس پر گولیاں چلائیں اور آخر کار اسے اس کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، ان کا سب سے اہم کردار پی ایس اے میں کریش ٹیسٹ ڈمی، لیری کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو لوگوں کو سیٹ بیلٹ پہننے کے لئے کہتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |