بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں کراچی ائیر پورٹ کیلئے الرٹ جاری
بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کو بہتر رکھنے کی ہدایت
سول ایوی ایشن اتھارٹی محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں کراچی ایئر پورٹ کے لیے الرٹ جاری کردیا۔
سی اے اے کی جانب سے جاری الرٹ میں رن وے اور اطراف کے علاقوں میں فالومی وین کو 24 گھنٹے متحرک رکھنے کی ہدایات کے علاوہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کرنے، ان کے ونگز کے ساتھ وزن لگانے اور بارش کے باعث حشرات الارض اور پرندوں کے رن وے کے اطراف خدشات کے پیش نظر ہدایات جاری کیں۔
سی اے اے کی جانب سے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے اضافی برڈ شوٹر تعیناتی اور ٹارمک ایریا کے بجلی کی تاروں کے جوائنٹس کو مکمل طور محفوظ بنانے کے علاوہ بارش کے دوران طیاروں کے پھسلنے کے پیش نظر محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنانے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے ائیرپورٹ رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کو بہتر رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔