ویمنز ایشیاکپ پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

109 رنز کے تعاقب میں گل فیروزہ نے 57 اور منیبہ علی نے 46 رنز بنائے


ویب ڈیسک July 21, 2024
فوٹو: ایشیا کرکٹ کونسل

ویمنز ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو پاکستان نے ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بناسکی۔

مزید پڑھیں: ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ بنگلادیش کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی

جواب میں پاکستان نے نیپال کا 109 رنز کا ہدف 11.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گل فیروزہ 57 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین لوٹیں جبکہ منیبہ علی 46 رنز اور طوبیٰ حسن 1 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بولنگ کرتے ہوئے نیپال کو 108 رنز تک محدود رکھا، پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال نے 2 اور فاطمہ ثنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |