خوابوں کی تعبیر
خوابوں کی تعبیر اور دلچسپ مجموعہ
مردہ خرگوش
مبشرہ تسلیم، گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہماری چھت پہ کوئی مردہ خرگوش رکھ گیا ہے ۔ اسی طرح دیکھتی ہوں کہ روزانہ کوئی یہ کام کرتا ہے مگر سمجھ نہیں آتی کہ کیسے مردہ خرگوش ہماری چھت پہ رکھتا ہے ۔ گھر کے آس پاس تمام گھر نیچے ہیں اس لئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی شرارت کر رہا ہے ۔ میری امی کا یہ خیال ہوتا ہے کہ کسی نے ہم پہ کچھ کروا دیا ہے ۔ برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتا دیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ھو جائے۔جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلئمی معاملات میں کوء رکاوٹ آپکے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
گھر میں مٹی پھیلنا
ارم وقار،لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر میں تعمیر کے لئے آنے والی مٹی ہر طرف پھیل گئی ہے ۔ حتی کہ کھانے میں بھی اس کا ذائقہ آ رہا ہے۔ ہمارے کپڑوں کی الماریاں بھی مٹی سے بھر چکی ہیں، غرض گھر کی ہر چیز گرد آلود ہو چکی ہے ۔ ہم اس پریشانی میں کہتے ہیں کہ تعمیر کا کام روک کر اس مٹی کو کہیں بایر پھنکوا دیا جائے ۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز، پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
میلے میں ڈھول بجنا
عظیم بخش، پنڈی بھٹیاں
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے شہر کے ایک میلے میں شرکت کرتا ہوں ۔ وہاں ایک بزرگ کا ہر سال میلہ لگتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ وہاں ڈھول والوں کا ایک گروہ ڈھول بجا رہا ہوتا ہے ۔ میں بھی ان کے پاس کھڑا ہو کر ان کو بجاتے دیکھتا ہوں توا ن سے لے کر خود بجانے لگتا ہوں۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی راز جو آپ نے ابھی تک پوشیدہ رکھا ہوا ہے وہ فاش ہو جائے گا ۔ مقاصد میں گڑ بڑ ہو سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔کاروبار میں جن لوگوں پر آپ کو اعتماد تھا وہ بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا سکتے ہیں ۔کاروبار میں عقل سے کام لیں اور منصوبہ بندی کے تحت کاروبار کریں ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
ٹھنڈی ہوا کے جھونکے
خرم نذیر، میانوالی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں ایک باغ میں سیر کرنے جاتا ہوں۔ باغ میں بہت رونق ہوتی ہے۔ بہت زیادہ خواتین و حضرات سیر کرنے آئے ہوتے ہیں۔ میں بھی سیر کے لئے باغ کا چکر لگانا شروع کر دیتا ہوں۔ اس وقت باغ میں بہت ٹھنڈی ہوا چل رہی ہوتی ہے۔ اس سے میری طبیعت بہت خوش ہوتی ہے۔ پھر میں ایک جگہ بنچ پر بیٹھ جاتا ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کو راحت و آرام نصیب ہو گا۔ پریشانیوں سے نجات ملے گی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خوشخبری ملے ۔ کاروبار میں بھی اضافہ ہو گا جس سے گھر میں آرام و سکون ہو گا۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
جوتا گم ہونا
شاہد محمود، سکھر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی خانقاہ پہ آیا ہوں۔ واپسی پہ جب میں جوتا تلاش کرتا ہوں تو مجھے ملتا نہیں ۔ البتہ ایک پرانا سا جوتا مل جاتا ہے جس کو پہن کر میں گھر جاتا ہوں مگر دل میں بہت زیادہ پریشانی ہوتی ہے ۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو زندگی میں کوئی مسلہ ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے گھر میں پریشانی و ناچاقی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور ہر نماز کے بعد استغفار کثرت سے کیا کریں ۔ مراقبہ میں بھی دعا کرا دی جائے گی ۔
پانی پینا
تزئین حسن، سوات
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ کہیں پہاڑی مقام پہ ہوں اور کسی آبشار کے پاس کھڑی ہوں ۔ ہم اس کے پانی کو پیتے ہیں جو کہ انتہائی میٹھا ہوتا ہے ۔ میں اپنے میاں سے کہتی ہوں کہ اس کو بوتل میں بھر کے ساتھ لئے چلتے ہیں اس کے بعد مجھے یاد نہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر چیز میں برکت ہو گی ۔ اگر بیمار ہیں تو شفا ملے گی ۔ کاروبار میں بھی بہتری ہو گی جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد جاری رکھیں۔
رہائی نصیب ہونا
عثمان خان، پشاور
خواب : میں نے دیکھا کہ جیسے کسی جرم کی وجہ سے مجھے قید میں رکھا گیا ہے مگر بعد میں بری کر دیا جاتا ہے ۔ باہر آنے کے بعد مجھے بہت خوشی ہوتی ہے ۔ میرے گھر والے بھی مجھے لینے آتے ہیں اور وہ سب بھی بہت خوش ہیں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے ہر قسم کی پریشانیوں سے نجات ملے گی ۔ اگر خدانخواستہ کسی مقدمے میں پھنسے ہیں تو بھی اللہ تعالی کی مہربانی سے خلاصی ہو گی ۔ آپ کی عزت و توقیر میں اضافہ ہو گا ۔ آ پ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔
سردیوں میں آگ جلا کر بیٹھنا
قسور ندیم، گجرات
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گاوں میں ہوں اور اپنے دوستوں کے ساتھ چوپال میں بیٹھا ہوں ۔ سردی بہت زیادہ ہوتی ہے اور پھر وہاں بیٹھے کچھ لوگ آگ روشن کر کے اس کے گرد بیٹھے ہیں ۔ آگ جلانے کے بعد سب پرسکون ہو جاتے ہیں ۔ اور اطمینان سے گفتگو سے لطف اندوز ہونا شروع کر دیتے ہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو کاروباری معاملات یا تعلیمی میدان میں کامیابی و ترقی ملے گی ۔ رزق میں بھی اس کی بدولت اضافہ ہو گا جس سے مال و وسائل میں بہتری آئے گی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا شکور یاحفیظ کا ورد کیا کریں ۔ اور کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
ننھیال جانا
ندیم احمد، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنی نانی کے گھر گیا ہوا ہوں اور کھانا کھا رہا ہوں ۔ میرے ماموں اور ممانی میرے لئے آم لے کر آتے ہیں ۔ میں کھانے کے بعد بہت خوشی سے ان ٹھنڈے میٹھے آموں کو کھاتا ہوں ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ آپ کے کارو بار میں برکت ہو گی جس سے آپ کے وسائل میں اضافہ ہو گا۔ اللہ تعالی غیب سے مدد فرمائیں گے۔ رات کو سونے سے پہلے نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کیا کریں ۔
شادی میں شرکت
گلزارہ بانو، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری دوست کی شادی ہے اور ہمارے کالج کی تمام دوستیں وہاں موجود ہیں ۔ ہم سب بہت خوشی سے ڈھولک بجاتے ہوئے گانے گا رہے ہیں۔ پھر نکاح کے لئے لوگ اندر آتے ہیں اور ہم سب بھی ایک طرف بیٹھ جاتے ہیں۔ پھر میں دیکھتی ہوں کہ نکاح خواں میرے ابو اور ماموں کے ساتھ میری طرف آتے ہیں اور مجھ سے نکاح کا پوچھتے ہیں ، پھر میں خوشی خوشی سائن کر دیتی ہوں۔ اس کے ساتھ ہی دیکھتی ہوں کہ ہر طرف میرے ہی رشتے دار ہوتے ہیں۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
پانی سے خوفزدہ ہونا
ناصرہ بشیر، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے میاں کے ساتھ کہیں گھومنے گئی ہوئی ہوں۔ وہاں بہت سے لوگ کشتی کی سیر کر رہے ہیں ، مجھے پانی سے بہت خوف آتا ہے مگر میرے میاں کہتے ہیں کہ آئو ہم بھی اس میں بیٹھتے ہیں ۔ میرے منع کرنے کے باوجود وہ میرا بھی ٹکٹ لے لیتے ہیں جس پہ میں ان سے ناراض بھی ہوتی ہوں مگر وہ سنتے نہیں اور زبردستی مجھے کشتی میں بٹھا دیتے ہیں۔ میں بہت زیادہ خوفزدہ ہوتی ہوں۔ پانی بھی کافی مٹیالہ اور کچھ کچھ کیچڑ جیسا لگ رہا ہوتا ہے۔ اور میں یھی سوچ رہی ہوتی ہوں کہ اتنا دلدلی پانی ہے یہ کشتی آگے نہیں جائے گی بلکہ یہیں پھنس جائے گی۔ مجھے یوں لگ رہا ہوتا ہے کہ جیسے میرا سانس بند ہو جائے گا ۔
تعبیر: خواب مختلف عادات کی طرف بھی اشارہ کرتے ہیں تا کہ آپ خود میں تبدیلی لے کر آئیں۔ یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذہن سے نکال کر اللہ کی طرف دھیان لگائیں۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
نند کی شادی
افشین خان، کراچی
خواب : میں نے دیکھا کہ میری نند کی شادی ہے اور میرے میاں نے اس کے شادی کے جوڑے کی ادائیگی کے لئے مجھے پیسے دیئے ہیں جو کہ میرا ذاتی خیال ہوتا ہے کہ میرے پرس میں تھے اور پرس میں نے نند کو گھر سے نکلنے سے پہلے ہی دے دیا تھا ۔ جب ہم سوٹ لینے گئے تو ادائیگی کے وقت میں اپنی نند سے کہتی ہوں کہ تم پیسے دو، تو وہ کہتی ہے کہ میرے پاس تو کوئی پیسے نہیں ۔ یہ سن کر میں بہت پریشان ہوتی ہوں۔ مگر میری نند کسی طرح یہ ماننے کو تیار نہیں ہوتی کہ میں ان کو پیسے دے چکی ہوں پھر میرے میاں وہیں مجھے سب کے سامنے برا بھلا کہنے لگ جاتے ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
بازار شاپنگ کیلئے جانا
نمرہ بلوچ، جھنگ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بازار میں اپنی امی کے ساتھ ہوں اور باقی سب گھر والوں کے لئے شاپنگ کر رہی ہوں۔ وہاں مارکیٹ میں ہی ایک فیملی کے ساتھ ان کا خوفناک سا کتا بھی ہوتا ہے۔ جس کو دیکھ کر مجھے بہت ڈر لگتا ہے اور میں امی سے کہتی ہوں کہ جلدی سے کہیں اور چلتے ہیں ، اس فیملی سے مجھے خوف آ رہا ہے۔ مگر امی بھائو کرنے میں اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ میری بات ان سنی کر دیتی ہیں، پھر وہ اسی دکان پہ آ جاتے ہیں اور کتا باہر ان کے کسی فرد کے ساتھ ہوتا ہے۔ اب امی اگلی دکان پہ جانے کے لئے اٹھتی ہیں تو باہر نکلتے ہوئے وہ کتا تیزی سے میری طرف لپکتا ہے، میں گھبرا کے بھاگنے کی کوشش کرتی ہوں اور وہ اور بھی تیزی سے میری طرف آتا ہے اور میرے پاوں کو جوتی سمیت منہ میں پکڑ لیتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
جٹھانی کھانا بھیجتی ہے
حمائمہ چوہدری، حیدرآباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری جٹھانی نے ہم سب کو کھانا بھیجا ہے جو کہ انتہائی بدبو دار اور کڑوا ہوتا ہے۔ ہم سب اس کو کھا نہیں سکتے۔ پھر میری ساس کہتی ہیں کہ وہ کسی ہمسائے سے منگا کے کھا لیتی ہیں تا کہ بعد میں اپنی دواء لے سکیں ۔ مگر ان کا سالن بھی بہت برا ہوتا ہے۔ اور میری ساس وہ بھی نہیں کھا سکتیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
رشتہ دار کی رقم
یاسین ملک، میانوالی
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کسی رشتے دار نے ہمارے پاس کچھ پیسے رکھوائے ہیں جو کہ ہم سے گم ہو گئے ہیں اور ہم سب بہت زیادہ پریشان ہیں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
گھر میں سانپ
زہرہ یوسف، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے گھر کے صحن میں ایک کالے رنگ کا سانپ ہے جو اچانک میرے بیٹے کو نظر آتا ہے۔ پھر ہم سب اسے دیکھنے کے لئے باہر نکلتے ہیں ، مگر وہ صحن میں پڑی چیزوں کے پیچھے چلا جاتا ہے۔ میرا بیٹا چیزیں ہٹانے کی کوشش کرتا ہے تا کہ اس کو نکالے مگر میں بہت خوفزدہ ہو جاتی ہوں ۔ بس اس کو منع ہی کرتی جا رہی ہوتی ہوں۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔
چھال کپڑے میں باندھنا
عاقب جمال، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں لکڑیاں اکٹھی کرنے جنگل گیا ہوں ۔ پھر میں کیکر کے درخت سے کچھ لکڑیاں اکٹھی کرتا ہوں مگر وہ کیکر کی لکڑی نہیں ہوتی بلکہ چھال ہوتی ہے۔ میں اس درخت سے وہ چھال توڑتا ہوں اور اپنے کپڑے میں باندھ لیتا ہوں پھر آگے کی طرف چلتا ہوں تو میری آنکھ کھل جاتی ہے۔
تعبیر : اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی کوئی گمشدہ چیز مل جائے گی۔ اگر کسی کو رقم دی ہے تو روپیہ پیسہ بھی آپ کو جلد مل جائے گا ۔کاروبار میں برکت اور وسائل میں اضافہ ہو گا ۔ اللہ تعالی مفلسی دور فرمائیں گے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔