علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

پیر 22 تا 28 جولائی 2024


July 21, 2024
پیر 22 تا 28 جولائی 2024

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا 20 اپریل
آپ کا سیارہ مریخ مشتری کے ساتھ سفر، سوچ سمجھ اور قریبی افراد اور نئے روابط کے خانے میں آچکا ہے۔ اس ہفتے کوشش کریں کہ پہلے دو تین دنوں ہی میں اپنے معاملات نمٹا لیں۔ بعد میں ان دیکھی رکاوٹ اور الجھاؤ پیدا ہوسکتا ہے۔ آپ اپنی صحت خصوصاً معدے اور حواسِ خمسہ کا خیال رکھیں۔ اس ہفتے مالی فائدہ لازم ہوگا، ممکن ہے کسی دوست سے اچھی ملاقات ہوجائے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
آپ کے ہاں کسی اہم شخصیت کی آمد ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے اس کا تعلق حکومتی ادارے سے ہو اور انتظامی امور سے منسلک ہو۔ آپ کی آمدن میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ یہاں کچھ تلخی کا اندیشہ موجود ہے۔ سفر خیال سے کریں ، وراثتی معاملہ آپ کے حق میں ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔ کسی اجنبی پر نہ اپنے معاملات ظاہر کریں اور نہ ہی اعتماد کریں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
سفر ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے اس سفر کا تعلق سیروسیاحت سے ہو۔ افسرِِ بالا کی صحت متاثر ہوسکتی ہے یا ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے آپ اپنے کیریئر پر دباؤ محسوس کریں۔ ملازمت میں خرابی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس ہڑبڑاہٹ میں کوئی تحریری یا لفظی غلطی ہرگز نہ کیجیے گا، ورنہ یہی آپ کے خلاف استعمال ہوسکتی ہے۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
بیرون ملک سے منسلک افراد یا جو آن لائن کام کرتے ہیں ان کے کام میں اور ذمے داری میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ سے رات کی نیند متاثر ہو۔ آپ کو ایک ہی وقت میں دہرا کام کرنا پڑسکتا ہے۔ آمدن میں بہتری کے امکانات واضح ہیں۔ اس ہفتے کے آخر میں کسی سے معاہدہ سے گریز کریں تو بہتر ہے۔ کسی سے لین دین سوچ سمجھ کے کریں۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
آپ کا سیارہ سالانہ گردش مکمل کرکے آپ کے طالع میں آچکا ہے۔ گویا آپ کی توانائی بحال ہونے جارہی ہے۔ آپ کی شخصیت میں نکھار آچکا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ نیا لباس پہنیں۔ آپ کا موجودہ تعلق اچھے وقت سے نہیں گزر رہا۔ ہوسکتا ہے آپ کے شریکِ حیات کی صحت ٹھیک نہ ہو یا اس کا رویہ آپ کے لیے قابلِ قبول نہ ہو۔ بہرحال آپ کی توجہ نئے رشتے کی جانب دیکھ رہا ہوں۔ ہوسکتا ہے ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ رشتے ہوں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کی جیب میں ابھی سوراخ موجود ہے۔ اخراجات تیزی سے ہوں گے اور کچھ غیرضروری یا نقصان کی مد میں بھی ہوسکتے ہیں۔ آپ کے تعلقات کے امور میں ہوسکتا ہے آپ کو سردمہری یا سنجیدگی کا عنصر ملے۔ آپ کے شریکِ حیات کو وٹامن ڈی کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ مشتری آپ کے کیریئر کے خانے میں اور عطارد طالع میں آچکا ہے۔ نیا کام سکتا ہے اور اس کا آن لائن سے یا سفر سے تعلق ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
سفر کے چاروں دروزاے کھل چکے ہیں۔ بیرون ملک خصوصاً عمرہ و زیارات یا مرشد سے ملاقات لازم ہوسکتی ہے، جن کے زائچے میں سفر کا وعدہ نہیں ہے وہ خواب میں اس سعادت کو پاسکیں گے۔ بڑے بھائی، پرانے دوست اور ایک اجنبی کا تعاون آپ کی کئی مشکلیں آسان کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ کام کاج یعنی ملازمت اور کاروبار میں کچھ خرابیاں اور رکاوٹیں ہوسکتی ہیں۔ والدہ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا سیارہ پلوٹو راجع حالت میں مریخ کے ساتھ تثلیث بنارہا ہے، جو کہ آپ کا لہجہ اور رویہ جارحانہ کرسکتا ہے۔ آپ کے دسویں گھر میں سورج موجود ہے۔ آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا لیکن یہاں ایک فرد کیچڑ اچھالنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ مالی امور میں آپ کو غیبی مدد حاصل رہے گی۔ آپ کا مریخ اور مشتری کا یکجا ہونا آپ کو اور ہمت و توانائی دیتا ہوا نظر آتا ہے۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
گھرکی کوئی دیوار یا کمرا بوسیدہ ہوچکا ہے، خستہ حالت کی وجہ سے گرسکتا ہے۔ والدہ یا والدہ کی بوسیدہ ہڈیوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہوسکتی ہے، اسپتال جانا پڑسکتا ہے۔ آپ کا رشتہ بیرون ملک طے ہوسکتا ہے یا اعلٰی تعلیم کے لیے باہر جانا ہوسکتا ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ یہ رشتہ آپ کے مقدر کو چار چاند لگادے۔ آپ کو اس حوالے سے اپنی کاغذی کارروائی پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
آپ کا سیارہ زحل راجع یعنی الٹا چل رہا ہے اور آپ کی سوچ سمجھ کے خانے میں ہے۔ یہاں آپ کو ایک ہی بات کو کئی بار سوچنا پڑسکتا ہے اور ہوسکتا ہے ایسا عمل آپ کو حد سے زیادہ سنجیدہ اور کبھی رنجیدہ کردے۔ کسی بھی معاملے میں ''اوور'' ہونے سے گریز کریں۔ آپ کو اپنے کام کے سلسلے میں سفر درپیش ہوسکتے ہیں۔ وراثتی یا انشورنس سے متعلقہ کاغذی کاروائی کو دھیان سے کریں، کیوںکہ ہوسکتا ہے اسے دوبارہ کرنا پڑے یا ایک لفظ کی غلطی خرابی کی وجہ بن جائے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
مالی دباؤ ہوسکتا ہے، بیرون ملک جو فائدہ مل رہا تھا اس میں کوئی کمی، رکاوٹ یا خرابی ہوسکتی ہے۔ یہاں بیرون ملک کے علاوہ اجنبی افراد سے ملنے والا فائدہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ اجنبی شخص سے نقصان بھی ذہن میں رکھ لیں۔اس ہفتے معدہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اپنی غذا کو نرم رکھیں اور زود ہضم غذا کھائیں۔ کوشش کریں کہ دیر سے ہضم ہونے والی چیزوں سے پرہیز کریں۔ اچھی جگہ رشتہ ہوسکتا ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
کیریئر کی وجہ سے خود کو ایک دباؤ میں محسوس کرسکتے ہیں۔ ایسا ممکن ہے کہ کبھی آپ کا دل سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے کہیں دور نکل جانے یا گوشہ نشینی اختیار کرنا چاہے، اس کیفیت کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔ملازمت میں جو ایک الجھن چل رہی ہے امید ہے اس ہفتے اس کا حل نکل آئے گا۔ شریکِ حیات سے بنتی بگڑتی رہ سکتی ہے۔ کیریئر میں مسلسل نشیب وفراز دکھائی دیتے ہیں۔ حالات کے مطابق چلیں اور ہمت سے کام لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں