کراچی میں گھریلو تنازع پر داماد نے مبینہ طور پر سسر اور بیٹی کو قتل کردیا

لڑائی کے دوران مبینہ قاتل کی سسر سے لڑائی کے دوران ان کی 8 ماہ کی بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی، پولیس

پولیس نے بتایا کہ داماد سستر کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا—فوٹو: فائل

بہادر آباد میں گھریلو تنازع کے بعد داماد نے مبینہ طور پر سسر اور اپنی بیٹی کو قتل کر دیا اور جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نیو ٹاؤن تھانے کی حدود اسٹار ہوم میں مبینہ طور پر مشتعل داماد سکندر نے اپنے سسر زبیر کو قتل کر دیا اور لڑائی جھگڑے کے دوران ان کی 8 ماہ کی بچی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کا کہنا تھا کہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سسر اور داماد کے درمیان گھریلو تنازع پیش آیا تھا، تنازع میں مشتعل داماد سکندر نے سسر اور دیگر کو زدوکوب کیا جس کے نتیجے میں سسر زبیر جاں بحق ہوگئے۔


ان کا کہنا تھا کہ سسر اور داماد کی لڑائی کے دوران قاتل کی 8 ماہ کی بیٹی فاطمہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

ایس ایس پی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ اسٹار ہوم بی ایم سی ایچ سوسائٹی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقہ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پہ پہنچی اور لاشیں کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Load Next Story