کملا ہیرس کو ہرانا بائیڈن کے مقابلے میں زیادہ آسان ہوگا ٹرمپ

بائیڈن صدر کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کے اہل نہیں، سابق امریکی صدر


ویب ڈیسک July 22, 2024
فوٹو: رائٹرز

ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کملا ہیرس کو ہرانا بائیڈن کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ تبصرہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب الیکشن سے دستبردار ہونے کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن صدر کی حیثیت سے خدمات جاری رکھنے کے اہل نہیں اور انتخاب لڑنے کے لیے بھی موزوں نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: جوبائیڈن کا امریکی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان

قبل ازیں جوبائیڈن نے امریکی قوم کے نام جاری بیان میں صدارتی الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ میری پارٹی اور میرے ملک کے بہترین مفاد میں ہے کہ میں انتخاب نہ لڑوں اور بحیثیت صدر میں اپنی بقیہ مدت کے دوران اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پوری توجہ دوں۔

ڈیموکریٹس سے تعلق رکھنے والے 81 سالہ جوبائیڈن نے اپنی جگہ نائب صدر کملا ہیرس کو پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی حمایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔