بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والا آئل ٹینکر پکڑا گیا
سنگاپور میں حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کے عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا گیا ہے
ملائیشیا کی سمندری حدود میں بحری جہاز کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے آئل ٹینکر کا حکام نے سراغ لگا لیا ہے۔
کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ساؤ ٹومے اور پرنسپ کے جھنڈے تلے سفر کرنے والے سیریس ون نامی آئل ٹینکر اور ملک کے مشرقی ساحل سے جہاز کو ٹو کرنے والی دو ٹگ بوٹس کا سراغ لگا کر انہیں حراست میں لے لیا ہے۔
یہ بحری جہاز جمعہ کے روز سنگاپور کے جھنڈے والے ہفنیا نیل سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی تھی۔
سنگاپور میں حکام کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کے عملے کے تمام ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔
ملائشیا کے کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ سیریس آئی نامی آئل ٹینکر تصادم کے فوری بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور عملے کے کم از کم دو ارکان زخمی ہوگئے۔
میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور نے بتایا کہ یہ واقعہ سنگاپور کے جزیرے پیڈرا برانکا سے تقریبا 55 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔
ملائیشین کوسٹ گارڈ کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے سربراہ زین عظمت محمد یونس نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ ساؤ ٹومے اور پرنسپ جھنڈے والے ٹینکر نے فرار ہونے کی کوشش کیوں کی، تاہم انہوں نے مزید کہا کہ مزید تحقیقات کی جائیں گی۔