تنقید کا خوف فیروز خان کے انسٹاگرام پر دوسری اہلیہ کی تصاویر واپس آگئیں

اداکار کی دوسری اہلیہ سے علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

گزشتہ ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے علیحدگی کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔

جانداری اداکاری کی بدولت پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبولیت رکھنے والے فیروز خان اپنی نجی زندگی کی بدولت خبروں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ پہلی بیوی علیزے سلطان سے علیحدگی ہے۔

علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کا الزام لگایا تھا، سابقہ اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد اداکار نے گزشتہ ماہ ڈاکٹر زینب نامی خاتون سے دوسری شادی کی۔

فیروز خان اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دوسری اہلیہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں لیکن گزشتہ روز سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اداکار نے زینب کے ساتھ اپنی تمام تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں ہیں۔



یہ خبر سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان پر تنقید شروع کردی اور اداکار پر الزام عائد کیا گیا کہ اُن کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی ہے، اسی وجہ سے اُنہوں نے انسٹاگرام سے اہلیہ کی تصاویر ہٹا دی ہیں۔


سوشل میڈیا صارفین کی بڑھتی تنقید کے خوف سے فیروز خان اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بار پھر دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کی تصاویر واپس لے آئے ہیں۔



دراصل! فیروز خان نے انسٹاگرام ہینڈل سے اہلیہ کی تصاویر آرکائیو کی تھیں لیکن دوسری شادی میں ناکامی کی خبروں کی تردید کرنے کے لیے وہ واپس اپنی اہلیہ کی تصاویر انسٹاگرام پر لے آئے ہیں۔

فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی دوسری شادی کی تصویر شیئر کی اور اہلیہ زینب کو اپنی زندگی کا بہترین تحفہ قرار دیا۔



واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی اور گزشتہ ماہ کی شروعات میں فیروز خان نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
Load Next Story