فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ

فالسہ ایک خوشنماء اور لذیذ پھل ہے جو کہ خشک سرد تاثیر کا حامل ہوتا ہے

فالسہ ایک خوشنماء اور لذیذ پھل ہے جو کہ خشک سرد تاثیر کا حامل ہوتا ہے، فوٹو : فائل

طبی ماہرین نے فالسہ موسم گرما کا بہترین پھل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسہ ایک خوشنماء اور لذیذ پھل ہے جو کہ خشک سرد تاثیر کا حامل ہوتا ہے جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں بھی سود مند ہے۔ ماہرین نے کہا کہ فالسہ معدہ و جگر کو تقویت دیتا ہے اور جسم سے گرمی کا اخراج کرتا ہے ۔

اسی طرح دستوں، قے اور ہچکی کو دور کرتا ہے خصوصاً لو لگنے کی صورت میں اس کا استعمال ازحد مفید ہے۔ ماہرین کے مطابق ترش اور نیم پختہ فالسے کا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ پکا ہوا اور میٹھا فالسہ استعمال کیا جانا چاہیے۔
Load Next Story